گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط ،کراچی کیلئے کتنی گرانٹ مانگ لی ۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم کو خط لکھ ڈالا اورکراچی کیلئے کتنی گرانٹ مانگ لی ۔۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
“جنگ ” کے مطابق کامران ٹیسوری نے شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگی ہے۔خط کے ساتھ گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی فراہم کردہ منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔کامران ٹیسوری نے وفاقی حکومت سے کراچی کےلیے فوری فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے گرانٹ ناگزیر ہے۔وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کےلیے کردار ادا کرے، وفاقی منصوبوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، کراچی کے شہری مسائل حل کرنا قومی ترقی کےلیے ضروری ہے۔