کھیل

آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، 1998 ء کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا، سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پاک آسٹریلیا سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔


سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کا شیڈول

3 تا 7 مارچ: پہلا ٹیسٹ میچ، کراچی

12 تا 16 مارچ: دوسرا ٹیسٹ میچ، راولپنڈی

21 تا 25 مارچ: تیسرا ٹیسٹ میچ، لاہور

29 مارچ: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

31 مارچ: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

2 اپریل: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

5 اپریل: واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور

متعلقہ خبریں