ہر چیز خفیہ ہے، حکومت کالعدم تنظیم سے معاہدے کا بتائے، شہباز شریف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر چیز خفیہ ہے، حکومت بتائے کالعدم تنظیم سے کیا معاہدہ کیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے۔
نون لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکالے جانے پر مشاورت سے جواب دیں گے۔واضح رہے کہ آج وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس سے پہلے حکومت پنجاب کی سمری پر وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔