انڈین ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر دلچسپ میمز وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ سے میچ میں افغانستان کی شکست کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہوتے ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرہیش ٹیگ ممبئی ایئر پورٹ ٹرینڈنگ میں ہے۔
انڈین ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر دلچسپ میمز وائرل
سوشل میڈیا صارفین نے انڈین کرکٹ ٹیم کو انتہائی دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں متحدہ عرب امارات سے واپس انڈیا جاتے ہوئے دکھایا ہے۔
یہاں ایک نظر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مزاحیہ میمز پر ڈال لیتے ہیں۔


واضح رہے کہ اگرچہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں جگہ بنانا پہلے ہی مشکل تھا لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے پاس ایک آخری امید باقی تھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی۔

تاہم، گزشتہ روزہونے والے میچ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ آخری امید بھی ختم ہوگئی اور بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔