انشاءاللّہ! ٹرافی پاکستان آئے گی: وزیراعظم آفس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وزیراعظم آفس کی جانب سے تعریفی بیان سامنے آگیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود وزیراعظم آفس کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے لیے خصوصی بیان جاری کیا گیا ہے۔


وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لی گئی تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’پوری قوم کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وہ واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم شکست نہیں دے سکی۔‘
اس کے ساتھ ہی وزیراعظم آفس نے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’انشاءاللّہ! ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر آئے گی۔‘
واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی۔ پاکستان رواں ایونٹ کے دوران گروپ اسٹیج میں واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے۔