فاران طاہر کی زارا ترین سے شادی، والہانہ رقص کی ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ) لیجنڈ اداکارہ یاسمین طاہرہ کے بیٹے اور ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر امریکہ میں پاکستانی ماڈل زارا ترین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ پاکستانی اور امریکہ میں ان کے پرستاروں نے ان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

زارا ترین کی بہن حرا ترین نے بھی ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں زارا ترین اور ان کے دولہے فاران طاہر نے والہانہ انداز میں رقص کیا۔

یاد رہے فاران طاہر امریکی شہری ہیں اور 25 فلموں میں مختصر اور معاون کرداروں سمیت مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ امریکی تھیٹر کی دنیا میں بھی انہیں پذیرائی حاصل ہے۔

فاران طاہرنے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں جیپ اور وین کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی…

8 mins ago

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

15 mins ago

سیکیورٹی خدشات : راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی محکمہ داخلہ کی شفارش پر راولپنڈی ڈویژن میں…

21 mins ago

سندھ کے خلاف بلوچستان کی شکایت: رانا ثنااللہ خان نے حل تجویز کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیربرائے بین الصوبائی رابطہ و عو امی امور رانا ثنااللہ…

31 mins ago

بلوچستان: ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11…

40 mins ago

اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلانے والے 25 کلینکس سیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران…

48 mins ago