جماعت اسلامی کا پینڈورا پیپرز معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے ناموں کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پینڈورا پیپرز کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ پانامہ کیساتھ پینڈورا لیکس میں شامل افراد کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں ۔درخواست میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے پینڈورا پیپرز پرکوئی ایکشن نہیں لیا، حکومت کو چاہیے تھا کہ پینڈورا پیپرز کے معاملے پر سپریم کورٹ آتی۔
انہوں نے درخواست کے متن میں کہا کہ حکومت نے پینڈورا پیپرزکے معاملے پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ، وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے بجائے اپنے دفتر میں ایک سیل قائم کر دیا۔پینڈورا پیپرز پر وزیراعظم آفس میں قائم سیل 50 دن سےغیرفعال ہے، جبکہ اپوزیشن نے پینڈورا پیپرز پر کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔