محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
شارجہ (قدرت روزنامہ)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں محمد رضوان پندرہ رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں کھیلے گئے 23 انٹرنیشنلز ٹی ٹوئنٹی میچز میں 41 میچز کھیل کر ایک ہزار 666 رنز بناتے ہوئے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا دیا ہے۔اُن سے قبل ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل نے سال 2015 کے 36 میچز میں ایک ہزار 665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Most T20 runs in a calendar year:
Mohammad Rizwan – 1666* (2021)
Chris Gayle – 1665 (2015)
Virat Kohli – 1614 (2016)
Babar Azam – 1607 (2019)
AB de Villiers – 1580 (2019)https://t.co/69zy8EHZ4n | #PAKvSCO | #T20WorldCup pic.twitter.com/CAfDGi5VlA— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 7, 2021
اس کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے سال 2016 میں 1614 رنز ہیں، جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم چوتھے اور سا و تھ افر یقہ کے اے بی ڈیویلیئرز پانچویں نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں محمد رضوان بھی شامل تھے۔