کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اس کی پیروی ہی نہ کی، محکمہ داخلہ نے اب یہ ریفرنس بغیر کسی کاروائی کے ود ڈرا کر لیا ہے . واضح رہے کہ انصار الاسلام مولانا فضل الرحمن کی مبینہ عسکری تنظیم ہے . دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ہٹانے کے لئےبھیجی گئی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا . کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 'کابینہ نے 6 نومبر 2021 کو داخلہ ڈویژن سے جمع کرائی گئی سمری کا جائزہ لیا جو رولز آف بزنس کے رول 17 ون بی اور 19 ون کے تحت تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کے لیے بھیجی گئی تھی, کابینہ نے سمری کے پیراگراف نمبر 8 پر دی گئی تجویز کی منظوری دیدی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت مولانا فضل الرحمن کے سامنے جھک گئی ،محکمہ داخلہ نے بالا آخر انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا . تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل کابینہ کو انصار اسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس ارسال کیا تھا .
متعلقہ خبریں