بچوں کے سر گول کرنے والا جدید ہیلمٹ تیار۔۔۔ٹوپیوں پر ہزاروںروپے خر چ کرنے کے بجائے ۔۔۔ہیلمٹ کے بارے میں دلچسپ حقائق جانیں!
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورتہو گا، ایسا ماننا ہے چینی والدین کا۔چین میں بچوں کی خوبصورتی کے لیے ان کے سر گول کرنا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے، جس کے لیے ہیلمٹ کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماں باپ اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والےہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق والدین کی بڑی تعداد آن لائن یا دیگر دکانوں کا رخ کررہی ہے۔ ان میں سب سے مشہور شے ہیلمٹ ہے جو ان کے خیال میں چپٹے سر والوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
والدین دن میں کئی گھنٹوں تک بچے کے سرپر ہیلمٹ نما سخت ٹوپی پہنائے رکھتے ہیں، والدین کا ماننا ہے کہ چھوٹے بچوں کا سر نرم ہوتا ہے اور ٹوپی نما ہیلمٹ پہننے سے وہ خاص شکل میں ڈھل سکتا ہے۔ان ہیلمٹ کی ڈیمانڈ کاس قدر بڑھ چکی ہے کہ جدید ہیلمٹ کی قیمت 4300 ڈالر تک ہے۔اسی طرح علی بابا ویب سائٹ پر بھی بہت سی اشیا فروخت ہورہی ہیں ان میں 20 ڈالر کے تکئے اور 15 ڈالر میں چٹائیاں فروخت ہورہی ہیں۔