کوئٹہ میں مرغی کا گوشت مزید 100 روپے فی کلو مہنگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے دوران مرغی کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ مرغی کا گوشت جو پہلے 730 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا، اب 830 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت بھی 600 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آمدنی میں کمی نے ان کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ مرغی پنجاب سے مہنگی آ رہی ہے، اور وہ سستی قیمتوں پر بیچنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔