پسنی، 12 سالہ طالب علم کے قتل اور انتظامیہ کے خلاف گوادر بار ایسوسی ایشن کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے 12 سالہ طالب علم ساحل گلاب کے قتل اور انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف گوادر بار ایسوسی ایشن نے کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا اس سلسلے گوادر بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ساحل گلاب کے اغواء کے بعد قتل انتظامیہ کی نااہلی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، اس سانحے کے خلاف گوادر بار ایسوسی ایشن بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے جبکہ کل 10 اپریل کو گوادر بار ایسوسی ایشن کو پسنی کے بار روم میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔