لاہور ہائیکورٹ: اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم کےعہدے پرتقرری کیخلاف اپیل مسترد


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم کےعہدے پرتقرری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اسحاق ڈارکی بطور نائب وزیراعظم کےعہدے پرتقرری پر سماعت کی۔
عدالت نے سماعت کے بعد سنگل بینچ کا فیصلہ برقراررکھا اور اپیل ناقابل سماعت قراردےکرمستردکردی۔
لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔