عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی 26نومبر احتجا ج میں عبوری ضمانتیں خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انسداددہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 2رہنماؤں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی 26نومبر احتجا ج پر درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،دونوں پی ٹی آئی رہنمااور ان کے وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔