وزیراعلیٰ مریم نواز کا کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی اور قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیا،مریم نوازنے اجلاس کے دوران قرض لینے والے افراد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور قرض لینے کے مراحلے سے متعلق دریافت کیا۔