پاکستانی اداکارہ زارا ترین نے امریکی اداکار سے شادی کر لی
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اسٹار فاران طاہر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی اداکارہ و ماڈل زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، گزشتہ ہفتے دونوں کی رسم مایوں اور مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ اداکارہ زارا ترین نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔
واضح رہے کہ فاران طاہر پاکستانی اداکار نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں جو لاس انجیلیس میں پیدا ہوئے، فاران طاہر نے مشہور ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک، اسکیپ پلان اور آئرن مین میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
View this post on Instagram