ٹور ان تمام منصوبوں کے ساتھ مشروط ہے ، لیکن یقینی طور پر ہمارا جانے کا مضبوط ارادہ ہے . پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گئی ہے ، لیکن جیسا ہم ہمیشہ کرتے ہیں ، اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہو گی . آسٹریلیا کی ٹیم 24 سالوں کے بعد پاکستان آ رہی ہے ، اس سے قبل آسٹریلیا نے 1998-99 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جسے مارک ٹیلر کی پشاور میں 334 رنز کی ناقابل شکست اننگ سے یاد رکھا جاتا ہے . آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک صفر سے سیریز میں شکست دیدی تھی . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)کرکٹ آسٹریلیا کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ صوبائی اور وفاقی عہدیداروں سے بھی بات چیت کرے گا ، ملاقاتوں میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کورونا سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی .
اے اے پی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین نک ہوکلے نے کہا کہ ہم تین مہینوں میں کام کریں گے ،ہم تمام ایجنسیوں کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے تاکہ سیکیورٹی پروگرامز کو یقینی بنایا جا سکے .
متعلقہ خبریں