نومیکا سارن کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، یہ کس بالی ووڈ سٹار کی نواسی ہے؟ جانیے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کی نواسی نومیکا سارن کی دلکشی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی پوتی نومیکا سارن ممبئی میں میڈاک فلمز کی ایک تقریب میں اپنی نانی کے ساتھ نظر آئیں۔ نومیکا کی نانی کے ساتھ جیسے ہی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں مداح نومیکا کو بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات سے مشابہت دیتے نظر آئے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ان کے چہرے میں راجیش کھنہ کی جھلک دکھائی دیتی ہے، تو کچھ نے کہا کہ وہ اپنی خالہ ٹوئنکل کھنہ کی ہمشکل ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ان کا چہرہ معصومیت سے بھرپور ہے اور خاص دلکشی سے سرشار ہے، جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ ‘اصل سپر اسٹار راجیش کھنہ کی طرح نظر آتی ہیں۔
View this post on Instagram