انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں `49 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 170 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 47 ہزار 295 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد 81 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 47 ہزار 377 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔