نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی، تاریخ کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور جائیداد کی نیلامی کے معاملے پر اسسٹنٹ کشمنر لاہور نے نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) لاہور کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جائیداد 135 اپر مال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی، نیلامی احتساب عدالت نمبر 3 کے حکم کے مطابق ہوگی۔اے سی لاہور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے کینٹ ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پر اشتہار آویزاں کیے جائیں گے۔