میمن برادری کی شناخت ہمیشہ ایمانداری، دیانتداری اور اعلیٰ کاروباری اخلاقیات سے رہی ہے، محمد منہاج گلفام
صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نےدس اپریل کو میمن کمیونٹی کے عالمی دن پر میمن برادری کو مبارک دی

کراچی (قدرت روزنامہ)صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام نے دس اپریل کو میمن کمیونٹی کے عالمی دن پر میمن برادری کو مبارک دی اور پیغام دیا
میمن برادری کی شناخت ہمیشہ ایمانداری، دیانتداری اور اعلیٰ کاروباری اخلاقیات سے رہی ہے۔
انہوں نے نہ صرف اپنے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے بلکہ دوسروں کو بھی بااختیار بنایا۔میمن برادری نے تجارت کو عبادت کا درجہ دیا اور ہر میدان میں مثالی کامیابیاں حاصل کیں۔
ان کے کاروباری فیصلوں میں دور اندیشی، سچائی اور وقت کی قدر ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔
ملک کی معیشت میں میمن برادری کا کردار نہایت اہم، مثبت اور ناقابلِ فراموش ہے جہاں بھی میمن آباد ہیں، وہاں ترقی، خوشحالی اور اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے۔