تفتان، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 460مریضوں کا مفت معائنہ

تفتان (قدرت روزنامہ) رولر ہیلتھ سنٹر اور میڈیکل انسپکشن نوکنڈی ایف سی بلوچستان کی جانب سے تفتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں لیڈی میڈیکل آفیسر نے 460مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مریضوں کو بہترین طبی امداد کی سہولت فراہم کی۔ایف سی بلوچستان ساتھ فری میڈیکل کیمپس کی سہولیات ان پسماندہ علاقوں میں فراہم کررہی ہے جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔

ایف سی بلوچستان ساتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس میں اب تک ہزاروں مریض مستفید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی ایک کثیر تعداد شامل ہے۔ علاقائی لوگوں نے ایف سی بلوچستان ساتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کی طرف سے عوام کو بہترین طبی سہولیات کیلئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔