غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی، کچلاک میں 28 افراد گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچلاک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کے مطابق، ایک مسافر بس کو روکا گیا، جس میں تمام سواریاں افغان مہاجرین تھیں۔ابتدائی جانچ کے دوران 40 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کو بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ تحقیقات کے بعد 12 افراد کو قانونی دستاویزات کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا، جبکہ باقی 28 افراد کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ مقامی قانون کی پاسداری اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔