محکمہ صحت کا قبلہ درست کریں گے، مزید 800 ڈاکٹر بھرتی کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان میں 1600 ڈاکٹرز اور 1600 پیرا میڈکس کی بھرتی مکمل ہوچکی ہے۔ مزید 800 ڈاکٹر بھرتی کئے جائیں گے۔ محکمہ صحت کا قبلہ درست کریں گے، کسی نے ہڑتال کرنی ہے یا دھرنا دینا ہے شوق سے دے، عام عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہر پائی عوام کی صحت پر لگے گی، ان شاءاللہ جلد نتائج نظر آئیں گے۔