گلے شکوؤں پر مبنی ویڈیو کے بعد دانیہ شاہ کو شوہر سے گاڑی مل گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی دوسرے شوہر شہزاد حکیم سے کیے گئے گلے شکوؤں کے بعد اب نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جو دانیہ شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے وی لاگ کی ہے۔

ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کری ایٹر دانیہ شاہ کو اپنے نئے وی لاگ میں شوہر شہزاد حکیم کے ساتھ بیٹھے غلط فہمیاں دور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں شہزاد حکیم کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے مجھ سے ناراضی کا اظہار کیا تھا، اس ویڈیو کے بعد بہت سے حلقوں میں ہمارے رشتے میں دراڑ پڑنے اور علیٰحدگی جیسی افواہیں زیرِ گردش تھیں جن کی ہم تردید کرنا چاہتے ہیں۔

شہزاد حکیم اور دانیہ شاہ نے وی لاگ میں اپنے درمیان سب ٹھیک اور مثبت ہونے کا پیغام دیا ہے۔