بلوچستان صورتحال ‘ دھرنا جے یو آئی نے حکومت سے ثالثی کا اختیار مانگ لیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں ایک وفد کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، سیاسی معاملات اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی کے وفد نے موجودہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکومت کے موقف سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری اہم ہے۔ انہوں نے جے یو آئی کے مثبت اور تعمیری سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ ایک ذمہ دار سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے، چاہے وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی مشاورت سے ممکن ہے اور حکومت اسی جذبے کے تحت تمام فریقین سے رابطے میں ہے۔

WhatsApp
Get Alert