ہانیہ عامر کی لہنگا چولی میں تصاویر وائرل لیکن اس کی قیمت کیا نکلی ؟ پاکستانی حیران پریشان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں دلکش ادائیں ناصرف انکے فینز بلکہ فیشن کے متوالوں کی توجہ بھی بن گئیں۔

تفصیل کے مطابق اداکارہ نجی زندگی میں بھی بہت خوش طبع اور شوخ مزاج ہے جسکا عملی نمونہ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور ویڈیو اور تصاویر پیش کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی حسین تصاویر اور برانڈ شوٹس سے بھی بھرا ہوا ہے جن میں مداح جان چھڑکتے نظر آتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ حسین لہنگا چولی پہنی دلکش ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر ان تمام تصاویر میں اپنی کیوٹنس کا بھی بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں لیکن جہاں انکی خوبصورتی اور کیوٹنس تعریفیں سمیٹتی دکھیں وہیں انکا لباس بھی توجہ کا مرکز بنا۔

ش ہانیہ عامر کا پہنا گیا لہنگا چولی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ ’روز‘ جبکہ فیبرک اورگینزا ہے۔ اس حسین لہنگا چولی اور دوپٹے پر فلورل پیٹرن پر دلکش کام بنا ہوا ہے جو اد جوڑے کو سنہرے سمیت دیگر رنگوں کے حسن سے نواز رہا ہے۔

آج نیوز کے مطابق اس آنکھوں کو لبھاتے تھری پیس جوڑے کی قیمت ’ماہیما ماہاجن‘ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے جو ایک لاکھ پچاس ہزار بھارتی روپے ہے۔اس قیمت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو 4 لاکھ 87 ہزار 482 روپے بنتی ہے جو پاکستان میں ہر کسی کے لیے افورڈیبل نہیں۔