درست انگریزی نہ بولنے پر مسلسل تنقید، ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان پھٹ پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)درست انگریزی نہ بولنے پر مسلسل تنقید کیے جانے پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان پھٹ پڑے۔
ڈان نیوز کے مطاقب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ انگریزی نہ آنے پر کوئی شرمندگی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے جو کر رہا ہوں، انگلش بولنا کام ہوتا تو کرکٹر نہیں پروفیسر ہوتا۔
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم مکمل نہیں کرسکے، جس کی وجہ سے وہ انگلش نہیں بول سکتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں پی ایس ایل کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے پے در پے شکستوں کاسارا ملبہ سلیکشن کمیٹی پر ڈال دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے سلیکشن کمیٹی چیزیں کنٹرول کر رہی ہے، کوچ، کپتان اور کمیٹی اپنی اپنی ذمہ داریوں کے لیے جوابدہ ہیں، جب کہ سابق کپتان بابر اعظم نے سب کے سامنے محتاط رویہ اپنایا تھا۔
محمد رضوان نے شکست کی ذمہ داری سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ سارے اختیارات سلیکشن کمیٹی کے پاس ہیں، سلیکشن کمیٹی سب کے سامنے آکر اس بات کا اعتراف کرتی ہے۔