وزیراعلی مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں

انا طولیہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں –
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے کانفرنس میں شریک رہنماؤں، سفارتکاروں اور مندوبین نے تقریر کے بعد مریم نواز سے ملاقات کی-مندوبین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لیے اقدامات کو مثالی قرار دیا -مندوبین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کو سراہا اور ان کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا-
مندوبین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے وژن اور پالیسیز سے بڑی تبدیلی آئے گی، آپ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں -بعض مندوبین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی بھی درخواست کی –
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مندوبین سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کی تجاویز خواتین اور بچوں کی بہتری کی عالمی تحریک کے حوالے سے بڑا سنگ میل ثابت ہوں گی-