وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات،خاتون اول محترمہ آمینہ اردوان بھی موجود

انا طولیہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی-خاتون اول آمینہ اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں -وزیراعلی پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا-ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا-صدررجب طیب اردوان نے وزیراعلی مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا -صدررجب طیب اردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا- صدررجب طیب اردوان نے وزیراعلی مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی-وزیر اعلی مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا -وزیر اعلی مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا –
قبل ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان سے ملاقات کی-ترک خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا-آمینہ اردوان نے ترکیہ کا دورہ کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر خاتون اول آمینہ اردوان کا شکریہ اداکیا- دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز نے تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کیا-اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے سیشن سے صرف ترک خاتون اول اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے خطاب کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز انا طولیہ پہنچی تھیں –