کوئٹہ میں خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملزم کو سول لائن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پکڑاگاڑی کے 16 خریدار سامنے آئے 16 واں خریدار ملزم نکلا۔ کوئٹہ میں 6 روز قبل جوائنٹ روڈ پر ریلوے گرلز اسکول کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوئی تھی۔ملزم والد کے ساتھ واک کرنے والی لڑکی کو کچل کر فرار ہوگیا تھا۔ 30 سالہ سمیہ سیلم رضا اپنے والد کے ساتھ واک کر رہی تھی۔ شدید زخمی حالت میں لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ کوئٹہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا واقعہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *