ایس بی کے اساتذہ تقرری، گوادر کے تین سو کے قریب امیدواروں کی 18 ماہ کیلئے تعیناتی کا حکم جاری


پسنی(قدرت روزنامہ)SBK کے اساتذہ پروجیکٹ کے تحت تقرر ناموں کا آغاز ضلع گوادر سے کر دیا گیا ، تقریباً تین سو کے قریب ا±میدواروں کو طویل المیعاد انتظار کے بعد اٹھارہ ماہ کے لئے عارضی بنیادوں پر تعیناتی کے حکم نامے جاری کر دیئے گئے،تقرر نامے کے چند قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ تعیناتی عارضی ہونے کے ساتھ تعینات ہونے والے کو حلف نامہ جمع کروانا ہوگا کہ وہ تبادلے کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوگا جبکہ مذکورہ تعیناتی کی صورت میں پینشن و گریجویٹی کا تصور بھی موجود نہیں ، علاوہ ازیں پی کے آئی نامی انڈیکیٹر جو متعلقہ ضلعی تعلیمی آفیسر مہیا کیا جائیگا جو تعینات ہونے والے کی کارکردگی سے متعلق مانیٹرنگ کرے گا ، محکمے کی جانب سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے اخراجات بھی تعینات کنندہ کو برداشت کرنے ہوں گے اور مزید قواعد و ضوابط کا اِضافہ بھی وقت کیساتھ کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *