کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں موچکو چیک پوسٹ کےقریب پولیس نے حساس ادارےکے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈبل کیبن گاڑی کےخفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فون برآمد کیے، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے موبائل فون چلانے والی40 ڈیوائس بھی برآمد کی گئیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی اسمگلنگ کے لیےخصوصی طورپر تیارکی گئی تھی۔
موبائل فون اور ڈیوائسز کی قیمت 5 کروڑ روپے سےزائد بنتی ہے، اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت کسٹم کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *