تاجکستان میں 5.9شدت کا زلزلہ

دوشنبہ (قدرت روزنامہ)تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق تاحال ملک کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *