ہار نہ ماننے والی حکمت عملی کے تحت کھیلنے کا عزم کیا تھا: ڈیوڈ وارنر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ 10 کے اپنے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ میچ میں خاص حکمت عملی اپنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہار نہ ماننے والی حکمت عملی کے تحت کھیلنے کا عزم کیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ وکٹیں گر بھی جاتی ہیں تو رنز بناتے رہنا ہے، تاہم ہم نے مخالف ٹیم کو کچھ زیادہ ایکسٹرا رنز دے دیے۔
انہوں نے جیمز ونس اور خوشدل شاہ کی شراکت کو سراہا اور کہا کہ دونوں آؤٹ بھی ہوئے تو بعد میں آنے والوں نے کھیل میں اپنی پوری ذمہ داری دکھائی۔
اس موقع پر جیمز ونس کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کا تعاقب آسان تو نہیں تھا مگر پچ بہت اچھی تھی، ہماری کوشش تھی کہ رن ریٹ بہتر رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ خود میچ ختم کروں یہ اچھا ہوتا لیکن بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگیا۔
عرفات منہاس نے کہا پہلے میچ میں ہی جیت سے ہمارے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ایونٹ کا پہلا میچ ہر کسی کے لیے اہم ہوتا ہے، ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اچھا تجربہ رہا، مینجمنٹ نے مجھ پر بھروسہ کیا جس میں ان کا شکرگزار ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *