کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے نیوچالی میں پیش آیا جہاں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نورمحمد کے نام سے ہوئی اور دونوں لیاری عثمان آبادکے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیاہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بلدیہ ٹاو¿ن میں بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *