ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانیوں کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانیوں کے قتل کی مذمّت کی ہے-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے المناک واقعہ پر گہرے رنج والم کااظہارکیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاں بحق شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیااور کہاکہ بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔