عمران خان نے اہلیہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی سابقہ بیوی اوانتیکا ملک سے طلاق پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ اُس وقت شروع ہوا جب وہ صرف 19 سال کے تھے اور یہ وقت کے ساتھ صحت مند طریقے سے آگے نہیں بڑھ سکا۔

فلم فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا “میں نے یہ رشتہ بہت نیک نیتی اور خلوص دل سے شروع کیا تھا۔ لیکن جیسا کہ اکثر کم عمری میں بننے والے طویل المدتی رشتوں میں ہوتا ہے، ہمارے درمیان جو اندازِ تعلق تھا وہ وہیں کا وہیں رہ گیا، جیسا کہ ہم نو عمر تھے۔ ہم وقت کے ساتھ خود کو یا ایک دوسرے کو بہتر بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہم ایک دوسرے کو اس طرح سپورٹ یا بااختیار نہیں کر رہے تھے کہ ہم اپنی بہترین حالت میں آ سکیں۔”

عمران خان نے اپنی 10 سالہ بیٹی کے ساتھ تعلق کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ وہ ایک دوسرے سے بہت قریبی اور کھلا رشتہ رکھتے ہیں۔انہوں نے ایک خاص لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت جب وہ بیٹی کو سلانے کے لیے تیار کرتے ہیں تو ان چند منٹوں میں جب روشنی مدھم ہوتی ہے، بیٹی دل کی باتیں ان سے شیئر کرتی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان اور اوانتیکا ملک نے 2011 میں شادی کی تھی اور آٹھ سال بعد 2019 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ عمران خان ان دنوں اداکارہ لکھا واشنگٹن کے ساتھ رشتے میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *