نصیرآباد میں مختلف واقعات و حادثات میں ایک شخص ہلاک سات افراد زخمی


ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)نصیرآباد میں مختلف واقعات وحادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بھاگ ایریا میں روڈ حادثہ میں ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص علی نواز ولد میر حسن ہلاکجبکہ دو افراد محمد ابراہیم اور محمد پناہ اقوام ڈومکی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدای طبی امداد بھاگ ہسپتال میں فراہم کرنے کے بعد مزیذ علاج کے لیے ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیالیویز فورس لمجی میں نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد سے اسلحے کے زور پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے موٹر سائیکل ،نقدی ،موبائل فون چھین لئے مزاحمت پر فائرنگ کرکے تینوں افراد کوزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔بھاگ لیویز تھانہ کی حدود گاؤں کھوکھر میں ڈاکووں کی فائرنگ سے بنگلزی قبیلے کے دو افراد محمد راشد اور محمد یاسین زخمی ہوگئے جن کو بھاگ میں طبی امداد دینے کے بعد مزیذ علاج کے لیے سی ایم ایچ سبی ریفر کر دیا گیا۔