ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے لیے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی نامزدگی کے لیے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
2 مئی کے اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔