آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نےمنفرد ریکارڈ بناڈالا
دبئی(قدرت روزنامہ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے میچ نے نیا ریکارڈ بنادیا ۔ 24 اکتوبر کی رات ہونے والے اس ٹاکرے کو دنیا بھر میں 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین نے دیکھا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں کئی ریکارڈ بنے ہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے نے اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ بناڈالا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو دنیا بھر میں 16 کروڑ 70 لاکھ ناظر ین نے دیکھا ۔
بھارتی میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ سے 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین محظوظ ہوئے ۔
بھارتی کمپنی طرف سے اعدادوشمار کے مطابق 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین کھیلے گئے سیمی فائنل کو دیکھنے والوں کی تعداد 13 کروڑ 60 لاکھ تھی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کیخلاف پہلا میچ کھیلا تھا جس میں بھارت کو دس وکٹوں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
تاہم اب پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ بھارت ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکاہے ۔