ایل این جی ریفرنس: NAB ترمیمی آرڈیننس کی گزیٹیڈ کاپی عدالت میں پیش

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کی گزیٹیڈ کاپی پیش کر دی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کی گزیٹیڈ کاپی پیش کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس نے ای ای ٹی پی ایل سے 2029ء تک کا معاہدہ کیا، جس کے تحت شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے 200 فیصد اضافی گیس دینے کی منظوری دی، پیپرا کی تنبیہہ کے باوجود ای ای ٹی پی ایل کی ایماء پر اقدام کیا گیا، ایسے عمل کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔

اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آ گئے۔

احتساب عدالت کے جج نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میں اس آرڈیننس کے تحت کسی ریلیف کا مطالبہ نہیں کر رہا، نیب پراسیکیوٹر کے مشکور ہیں کہ وہ تمام حقائق سامنے لے آئے۔

سابق وزیرِ اعظم نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سے ہمیں بہت مدد ملے گی، ان دلائل کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

جس پر جج نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کو عدالتی کارروائی کا حصہ بنائیں گے۔

Recent Posts

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

14 mins ago

بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس…

24 mins ago

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی…

30 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی…

38 mins ago

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

رسال پور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی…

47 mins ago

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے…

53 mins ago