طلباء کے اغواء کا معاملہ،بلوچستان یونیورسٹی کا مین گیٹ آمدو رفت کیلئے بند
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)طلباء تنظیموں کی جانب سے 2 طلباء کے اغواء کے معاملے پر بلوچستان یونیورسٹی کا مین گیٹ آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 5 نومبر کو بلوچستان یونیورسٹی کے 2 طلباء لاپتہ ہوئے تھے
جس کے باعث بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کو طلباء تنظیموں کی جانب سے بند کیا گیا ہے اور جاری پیپرز کا بھی بائیکارٹ کردیا گیا ہے۔طلباء تنظم کا کہنا ہے کہ جب تک طلباء کو منظرعام پر نہیں لایا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء کی بازیابی تک جاری پیپرز کا بائیکارٹ بھی جاری رہیگا۔