آج 16 اپریل 2025: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہو گئی جو گزشتہ کاروباری روز 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے تھی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے ہو گئی جو کہ پہلے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے تھی۔
22 قیراط 10 گرام سونا بھی مہنگا ہو کر 2 لاکھ 66 ہزار 741 روپے کا ہو گیا جو کہ اس سے قبل 2 لاکھ 66 ہزار 261 روپے تھا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بدستور 3 ہزار 234 روپے اور 2 ہزار 772 روپے پر برقرار رہیں۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جو 3 ہزار 218 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 224 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 0.05 ڈالر کا اضافہ ہوا، جو 31.30 ڈالر سے بڑھ کر 31.35 ڈالر فی اونس ہو گئی۔