آج سے ملک کے کون کون سے شہروں میں بارشیں شروع؟ اپنے شہر کا جان لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران محکمہ موسمیات نے کچھ خوشخبریاں دی ہیں۔ ملک کے جنوبی حصوں، بالخصوص سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں 18 اپریل تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اپریل کی شام سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے جا رہا ہے جو 20 اپریل تک اثرانداز ہوگا۔ اس موسمی نظام کے تحت بارش، تیز ہوائیں، گرج چمک اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، ٹانک، مری، گلیات، گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر، کشمیر میں نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور شامل ہیں۔
یہ سلسلہ 16 اپریل کی شام/رات سے 20 اپریل تک وقفوں کے ساتھ جاری رہے گا۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 16 اپریل کی شام اور پھر 18 اپریل کی شام/رات سے 20 اپریل کی صبح تک گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ یہاں بھی کہیں کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
اسی طرح ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن شریف، وہاڑی اور اوکاڑہ میں 18 اور 19 اپریل کو گرد آلود آندھیاں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تیز ہوائیں، گرد آلود آندھیاں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کی وجہ سے بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینل جیسے کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کاشتکار حضرات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گندم کی کٹائی سمیت زرعی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔دن کے وقت براہِ راست سورج کی روشنی سے پرہیز کریں اور زیادہ پانی پئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔