نجی چینل کی نئی ڈراما سیریل ”بہکاوے“ کل سے شروع، شیڈول، کہانی اور کاسٹ کی مکمل تفصیل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹیلی ویژن کی نئی ڈراما سیریل ”بہکاوے“ کا بدھ 16 اپریل سے آغاز ہوگا۔
اس ڈرامے کی کہانی ثمرہ بخاری نے لکھی ہے۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں فرحان علی آغا، ساجدہ سید، نیر اعجاز، جاناں حسین، کامران جیلانی، اُسامہ طاہر، خوشی ماہین، رباب رشید، سمیع خان جونیئر، دیا رحمان، یشما گل، ماریہ رضوی، حنا جاوید، اکبر اسلام اور دیگر شامل ہیں۔
زینت اور زبیر کی زندگی میں آئی ”ستارہ“ اپنے نام کی طرح زبیر کے حواس پر چھا جاتی ہے، یشما گل کا یہ کردار حبا علی خان اور یاسر نواز کے بیچ کیسے بڑھائے گی خلیج؟ یہ تمام احوال ناظرین اس سیریل میں ملاحظہ کریں گے۔
ساحر علی بگا نے اپنی مدھر آواز اور کمپوزیشن کے ذریعے ڈراما سیریل کے او ایس ٹی کی صورت ایم مجتبیٰ کی شاعری کو جذبات میں پرو کر نکھار دیا ہے۔
پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ستارہ کی چال بازیوں کی چکا چوند سے زینت کے آشیانے کو بچائیں گے یا زبیر کی خود غرضی ہو جائے گی بہکاوے کا شکار؟
یہ سب کچھ ناظرین ڈرامہ سیریل ”بہکاوے“ میں روزانہ رات 9 بجے ”جیو ٹی وی“ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *