واٹس ایپ ویڈیو اسٹیٹس کی مدت میں توسیع، 90 سیکنڈ تک ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی ملکیت سوشل ایپ واٹس ایپ نے ایک نئی خصوصیت متعارف کروانا شروع کر دی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنی ویڈیو اسٹیٹس 90 سیکنڈ تک پوسٹ کر سکیں گے۔
یہ فیچر اس سے قبل 30 سیکنڈ سے 60 سیکنڈ تک بڑھایا گیا تھا اور اب چند منتخب بیٹا صارفین کے لیے اس کی مدت 90 سیکنڈ تک کر دی گئی ہے۔
اس توسیعی حد کا مقصد صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ طویل ویڈیوز کو بغیر کسی رکاوٹ اور ایڈیٹنگ کے شیئر کر سکیں اور انہیں ویڈیو کو کئی حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کروایا جا رہا ہے، اس لیے ابھی تک تمام بیٹا صارفین کو یہ سہولت میسر نہیں ہوئی تاہم جن صارفین کو یہ دستیاب ہے، وہ اس کے ذریعے اپنی ذاتی جھلکیوں کو زیادہ بہتر انداز میں شیئر کر سکتے ہیں۔
ابھی تک واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی عالمی سطح پر مکمل دستیابی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ یا وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔