ابھی خاموش ہوں،سیاسی روزہ رکھا ہے، طویل نہیں مگر وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے پتہ ہے، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ روزہ طویل نہیں ہو سکتا، میں 17 بار وزیر رہا ہوں ، پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے ،سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی بریت درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل سردار رازق نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریماکس دیئے ٹرائل کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تو آپکے موکل کا حق متاثر ہو سکتا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔