کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سرداریارمحمد رند کا کہنا ہے کہ اہم اتحادی ہونے کے باوجود بلوچستان کابینہ کے سلسلے میں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وزیراعظم کے مشیرسردار یار محمد رند بزنجو نے بلوچستان حکومت کی کھل کر مخالفت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے3 برسوں کے دوران اپنے دوستوں سے اختلافات پیدا کیے، موجودہ وزیراعلیٰ نے تو پہلے روز ہی سے ان اختلافات کا آغاز کردیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیرکا کہنا ہے کہ ہم صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں اس کے باوجود ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ میں آج بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ہوں۔ اس لیےمیں نے خود کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد مخلوط حکومت میں شامل اتحادی پی ٹی آئی اور خواتین ایم پی ایز نے کابینہ کو پسند نا پسند کی کابینہ قراردیا تھا۔
خاتون رکن اسمبلی بشری رند نے بلوچستان کابینہ کےحوالے سے طنزیہ ٹویٹ میں وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کو مبارکباد میں لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے ان کے دعوے صرف باتوں تک محدود ہیں۔
خاتون رکن اسمبلی بشری رند اورماہ جبین شیران نے بلوچستان کابینہ کےحوالے سے طنزیہ ٹویٹ میں وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کو مبارکباد میں کہا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے ان کے دعوے صرف باتوں تک محدود ہیں۔ 14 وزرا اور پانچ مشیروں میں کوئی ایک خاتون بھی شامل نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…