کپل شرما نے خودکشی کی کوشش آخر کیوں کی؟ مشہور کامیڈین نے کیا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے بھی دوسرے فنکاروں کی طرح اپنے کیریئر سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ کپل شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کرنے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کے باعث اسٹیج پرفارمنس سے بھی ڈرتے تھے ۔کامیڈی اسٹار کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ شاید اب کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔کپل شرما نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے انہیں منفی تاثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو ان کی مدد کو سامنے آتا۔
بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ صرف سپر اسٹار شاہ رخ خان ان کے لئے مسیحا ثابت ہوئے تھے جنہوں نے ان کی کونسلنگ کی تھی اور اس تمام تر صورتحال سے باہر نکالا تھا۔کپل شرما، بھارت کے نامور کامیڈین ہیں جن کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔2018 میں کامیڈین کپل شرما نے گنی چترتھ کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹی کا نام انائرہ رکھا تھا۔بعدازاں 1 فروری 2021 کو کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تریشان ہے۔کپل شرما شو کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور شو کی ابتداء میں پاکستانی فنکار نسیم وکی بھی اس کا حصہ بنے تھے۔